ETV Bharat / state

Priyank Kharge بی جے پی مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے پر آمادہ، پرینک کھڑگے

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 11:57 AM IST

ریاستی کابینہ وزیر پرینک کھڑگے نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں ایک ایسی حکومت ہے جو اقلیتی طبقے بالخصوص مسلمانوں کو ملک میں دوسرے درجے کا شہری بنانے پر آمادہ ہے۔ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں مسلمانوں کا اور برا حال ہے ۔

بی جے پی مسلمانوں کو دوسرے درجے کے شہری بنانے پر آمادہ

کرناٹک کے کابینہ وزیر پرینک کھڑگے

بنگلورو: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے حال ہی میں امریکہ کے سان فرانسسکو شہر میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ جو آج بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے، 1980 کی دہائی میں دلتوں کے ساتھ ہوتا تھا اور اس کا مقابلہ محبت کے ساتھ کرنا ہوگا۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے کچھ اقدامات کے اثرات اقلیتوں، دلتوں اور قبائلی طبقوں پر مرتب یونے لگے ہیں، اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

جب یہ سوال کرناٹک کے وزیر برائے پنچایت راج و انفارمیشن ٹیکنالوجی پرینک کھڑگے سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بلا شبہ مسلمانوں کو ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت امتیازی سلوک کرتی آرہی ہے۔یہ چھپی ہوئی بات نہیں ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ بہت برا ہو رہا ہے۔ ریاستی وزیر پرینک کھڑگے نے متعدد معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جو ریاست کرناٹک میں گزشتہ چند برسوں کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور اقتدار مسلمانوں کے ساتھ ہوا ہے اس پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ حلال کٹ و جھٹکا کٹ و دیگر ایسے معاملات کو لیکر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka CM Siddaramaiah پانچ گارنٹی اسکیموں کا نفاذ جلد کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سدرامیا

پرینک کھڑگے نے کرناٹک میں پچھلی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو دئے گئے 4 فیصد ریزرویشن کے خاتمے کا بھی حوالہ دیا۔کرناٹک میں مسلمانوں کو ریزرویشن سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔لیکن اس وقت کی بی جے پی کی حکومت نے امتیازی سلوک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے لئے ریزرویشن کو ختم کر دیا ۔اس کی وضاحت بھی نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.