کانگریس کے سینیئر رہنما طارق انور فی الوقت کرناٹک کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے کئی لیڈروں سے ملاقاتیں کیں اور قومی و ریاست کے سیاسی حالات پر روشنی ڈالی۔
اس دوران طارق انور نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپوزیشن اور کانگریس کو کمزور کر رہی ہے، بلکہ وہ چاہتی ہے کہ اپوزہشن ہی نہ رہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کئی ریاستی حکومتوں کو گرانے کے لئے لوٹس آپریشن کئے جانے سے متعلق طارق انور نے کہا کہ بی جے پی غیر جمہوری طریقے سے اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمان کی خریدوفروخت کی مذموم کوششیں کرتی رہی ہے اور انہیں کرپٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس کو مضبوط کررہے ہیں تاکہ بی جے پی کے لوٹس آپریشن کو ناکام کردیا جائے۔
مزید پڑھیں:
مارچ نکالنے پر کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کیا گیا
طارق انورنے مزید بتایا کہ ملک کا کسان، نوجوان و عام انسان بھارتیہ جنتا پارٹی سے بدظن ہوچکا ہے اور ان کے یہ جھوٹے نعرے اور وعدوں سے زیادہ دیر تک حکومت نہیں چلنے والی ہے۔