بنگلورو: بی جے پی کی جانب سے اپوزیشن لیڑر منتخب نہ کیے جانے کو لیکر وزیراعلیٰ سدرامیہ نے کہا کہ بھاتیہ جنتا پارٹی سب سے زیادہ انڈسیپلنڈ پارٹی ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ بی جے پی میں سب کچھ اچھا نہیں ہے۔ اس کے لیڈران آپس میں لڑ جھگڑ رہے ہیں۔ اس پر وضاحت دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ و بی جے پی لیڈر بسوراج بومائی نے کہا کہ بی جے پی لیڈران میں آپس میں کوئی تضاد یا جھگڑا نہیں ہے اور کہا کہ پارٹی کی ہائی کمان کی جانب سے جلد آبزرورز مقرر کیا جائے گا اور جلد ہی اپوزیشن لیڈر کو انتخاب کیا جائے گا۔
اس معاملے پر کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر بی ایس یدیورپا نے کہا کہ مرکزی قیادت ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما نے کہاکہ ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، یہ مرکزی قیادت پر چھوڑ دیا گیا ہے، وہ فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Bidar Water Problem ضلع بیدر میں پینے کے پانی کی پریشانی نہیں ہوگی
سینئر بی جے پی لیڈر یڈیورپا نے مزید کہا کہ وہ ایچ ڈی کمار سوامی کے ساتھ مل کر کانگریس حکومت کے خلاف لڑائی کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا "ہم کانگریس حکومت کے خلاف لڑائی میں ساتھ ہیں۔ ہم صرف مرکزی قیادت کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں۔