ETV Bharat / state

بی جے پی کی مرکزی قیادت یدی یورپا کے ساتھ: امت شاہ - کرناٹک

بی جے پی کی مرکزی قیادت نے کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کے ساتھ اختلافات کی قیاس آرائی پر گزشتہ روز لگام لگاتے ہوئے کرناٹک کے نئے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کو مبارکباد دی۔

بی جے پی
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 5:22 PM IST

بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کر کے کہاکہ ''کرناٹک کے نئے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کو مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں بی جے پی ایک مستحکم، کسانوں کے لیے وقف اور ترقی یافتہ حکومت دے گی‘‘۔

شاہ نے کہاکہ ’’میں کرناٹک کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ بی جے پی ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح پر عزم ہے‘‘۔

یدی یورپا نے جمعہ کی شام چوتھی بار کرناٹک کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر کوئی بھی مرکزی رہنما موجود نہیں تھا۔ گورنر واجوبھائي والا نے 76 سالہ یدی یورپا کو حلف دلایا۔
اس سے قبل بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جگت پرکاش نڈا نے ایک پریس کانفرنس میں یدی یورپا کی قیادت میں مستقل حکومت دینے کی بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ' کرناٹک حکومت اپنے وجوہات سے گری ہے۔ وہاں يدی یورپا آگے بڑھے ہیں۔ بی جے پی وہاں شفاف انتظامیہ دینے کے لیے پابند عہد ہے'۔

Intro:Body:

article

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.