ETV Bharat / state

Cases Against Innocent Muslims بنگلورو ڈی جے ہلی کے مقدمات واپس لینے کی درخواست کی جانچ پر بی جے پی برہم - congress govt to withdraw cases of dj halli

ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی میں پھوٹنے والے تشدد میں تین افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ Cases Against Innocent Muslims

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 30, 2023, 9:41 AM IST

Updated : Aug 1, 2023, 9:27 AM IST

بنگلورو ڈی جے ہلی کے مقدمات واپس لینے کی درخواست کی جانچ پر بی جے پی برہم

بنگلور: کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورا نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ کانگریس کے ایم ایل اے کی جانب سے بے گناہ نوجوانوں اور طلبہ کے خلاف مقدمات واپس لینے کی درخواست کی جانچ کریں، جنہیں شہر کے ڈی جے ہلی، ہبلی و شیموگا میں احتجاج اور فسادات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

مقدمات واپس لینے کی درخواست کی جانچ
مقدمات واپس لینے کی درخواست کی جانچ

اپوزیشن بی جے پی نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور ریاست کی کانگریس حکومت پر الزام لگایا ہے کہ "ایک کمیونٹی کے فرقہ وارانہ ملزمین کو کلین چٹ دی گئی ہے اور حکومت PFI کی دھن پر چل رہی ہے"۔ پرمیشورا نے 19 جولائی کو پرنسپل سکریٹری جیل خانہ جات، سول ڈیفنس اینڈ آکسیلیری سروسز (PCAS) ہوم ڈپارٹمنٹ کو لکھے ایک نوٹ میں نرسمہاراجہ ایم ایل اے اور سابق وزیر تنویر سیٹھ کے اس سلسلے میں ایک درخواستی خط کا حوالہ دیا ہے"۔

مقدمات واپس لینے کی درخواست کی جانچ
مقدمات واپس لینے کی درخواست کی جانچ

یہ درخواست کی گئی ہے کہ بے قصور نوجوانوں اور طلباء کو بنگلورو کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی، شیواموگا، ہبلی اور دیگر مقامات پر مظاہروں اور فسادات کے سلسلے میں جھوٹے مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، اور نظرثانی کے بعد قوانین کے مطابق مقدمات واپس لیے جائیں"۔ جائزہ لینے کے بعد اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے"۔

مقدمات واپس لینے کی درخواست کی جانچ
مقدمات واپس لینے کی درخواست کی جانچ

حکومت اور وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کرناٹک بی جے پی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "ایسا لگتا ہے کہ ڈاکٹر پرمیشورا ایک بورڈ لٹکانے کا کام کر رہے ہیں کہ وہ (حکومت) ایک کمیونٹی کے ملزمین کو کلین چٹ دے گی! اس سے زیادہ شرمناک اور کوئی بات ہے؟ یہ خط ثابت کرتا ہے کہ یہ حکومت PFI کی دھن پر کھیل رہی ہے، بی جے پی جہادی سرکار کی ہر طرح کی ہندو مخالف پالیسیوں کے خلاف لڑتی رہے گی"۔

سینیئر بی جے پی ایم ایل اے باسنا گوڑا پاٹل یتنل نے ٹویٹ کیا کہ "سدارامیا 1.0 حکومت نے پی ایف آئی کے غنڈوں کے خلاف مقدمات واپس لے لیے تھے، جو فسادات اور قتل کے ذمہ دار تھے۔ اب وزیر داخلہ پرمیشور نے ہوم سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ فسادیوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کے اقدامات کریں۔

مزید پڑھیں: ڈی جے ہلی و ہبلی فسادات کے بے گناہوں پر لگے کیسز کو واپس لیے جانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی میں پھوٹنے والے تشدد میں تین افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے، مبینہ طور پر اگست 2020 میں اس وقت کے پلکیشی نگر کانگریس ایم ایل اے اکھنڈا سرینواس مورتی کے ایک رشتہ دار کی توہین آمیز سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے. فسادات میں ایم ایل اے کے گھر اور کے جی ہلی پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔ کچھ فرقہ وارانہ واقعات کے نتیجے میں شیوموگا، ہبلی اور ریاست کے چند دیگر مقامات پر بی جے پی کے سابق ​​دور حکومت میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔

Last Updated : Aug 1, 2023, 9:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.