ETV Bharat / state

BJP Activist Murdered: بی جے پی یووا مورچہ کے کارکن کا قتل، علاقے میں کشیدگی

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 12:06 PM IST

Updated : Jul 27, 2022, 12:50 PM IST

کرناٹک کے ساحلی ضلع دکشن کنڑ میں بی جے پی یوا مورچہ کے ایک کارکن کے قتل کے بعد متعدد ہندو تنظیموں نے احتجاجاً بند کی کال دی ہے۔ بی جے پی کارکن کے قتل کے بعد فرقہ وارانہ طور پر حساس ضلع اور ساحلی علاقے میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ BJP activist murdered in coastal karnataka

BJP activist murdered in Dakshina Kannada
بی جے پی یووا مورچہ کے کارکن کا قتل، علاقے میں کشیدگی

کرناٹک کے ساحلی ضلع دکشن کنڑ میں بی جے پی یوا مورچہ کے ایک کارکن کے قتل کے بعد متعدد ہندو تنظیموں نے احتجاجاً بند کی کال دی ہے۔ بی جے پی کارکن کے قتل کے بعد فرقہ وارانہ طور پر حساس ضلع اور ساحلی علاقے میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جبکہ اس واقعہ نے فرقہ وارانہ رخ اختیار کر لیا ہے۔

BJP activist murdered in coastal karnataka

دریں اثناء وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے بی جے پی کارکن پروین کمار کے قتل کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ "اس فعل کو انجام دینے والے شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ پروین کی آتما کو شانتی ملے۔ بھگوان ان کے خاندان کو یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے"۔

CM Bommai condemns Praveen Natarru murder

بی جے پی یووا مورچہ کے رکن اور سولیا سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ پروین کمار نیتارو پر منگل کی رات قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم آحملہ آور نے ان پر تلواروں سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اگرچہ پروین کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ گردن پر شدید چوٹ کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ ہندو کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ پراوین کو چار دن قبل اقلیتی برادری کے ایک نوجوان کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

اس واقعہ کے فوراً بعد بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنان نے اسپتال کے سامنے دھرنا دیا اور ڈپٹی کلکٹر سے منگل کی رات موقع واردات کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے میت کے ساتھ پٹور سے بیلارے تک جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں بیلاری پولیس کیس درج کرتے ہوئے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے، جس کےلیے پولیس نے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔'

Last Updated : Jul 27, 2022, 12:50 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.