دہلی کے شاہین باغ سے متاثر بنگلور شہر کی خواتین نے بھی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جدوجہد کا ایک ماہ مکمل کیا ہے۔
اس غیر معینہ احتجاجی دھرنے کے متعلق خواتین کہتی ہیں کہ ان کی لڑائی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ غیر آئینی قوانین کے خلاف ہے۔
احتجاج آرگنائزرز کہتے ہیں کہ اس احتجاج میں انہیں طالبات کا بڑا تعاون حاصل ہے۔
احتجاج کررہی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اس احتجاج میں آدھا انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ان غیر دستوری قوانین کو منسوخ کرانے میں بلاشبہ کامیاب ہوں گے۔