ضلع بیدر میں اردو صحافت کے 113 سال مکمل ہونے پر شاعر و صحافی یوسف رحیم نے کہا کہ سنہ 1907 کو بیدر گزٹ اردو ہفت روزہ اخبار بیدر سے نکالا گیا جس کے ایڈیٹر مہر علی تھے۔ اردو کے اس ہفت روزہ اخبار میں اس زمانے کے اعتبار سے مضامین کے ساتھ خبریں بھی شائع کی جاتی تھیں۔
اس وقت نظام حکومت میں بیدر ضلع بھی شامل تھا، اس کے علاوہ موجودہ ریاست تلنگانہ اور مہاراشٹر کے بھی کئی ضلع نظام حکومت کے صوبوں میں شامل تھے، اس حوالے سے بیدر گزٹ اردو ہفت روزہ اخبار نے شمالی کرناٹک میں اردو کی اہمیت کو اور اردو صحافت کو منور کرنے کا کام کیا ہے۔
بیدر کے پہلے اردو اخبار' بیدر گزٹ' کے 113 سال مکمل - بیدر گزٹ کے 113 سال مکمل
ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں اردو صحافت کے 113 سال مکمل ہونے پر شاعر و صحافی یوسف رحیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک ایسا کام ہے جس سے ہم سوئے ہوئے لوگوں کو بیدار کر سکتے ہیں اور حقدار کو اس کا حق پہنچایا جا سکتا ہے۔