بیدر:کرناٹک کے بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہاکہ ہمارے علاقے کے فنکار فن اور ثقافت کو محفوظ اور ترقی کے لئے نمایاں کارنامہ انجام دیتے ہیں۔ اس کے لئے وہ شکریہ کے مستحق ہیں ۔Bidar MLA Rahim Khan Praise Local Artist
رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ کلیان کرناٹک آرٹسٹ یونین، کنڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنگلور اور محکمہ پری گریجویٹ ایجوکیشن بیدر کے اشتراک سے رنگ مندر بیدر میں منعقدہ کلیان کرناٹک کے کنڑ ادبی اور ثقافتی ذہن سازی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ ہمارے علاقے میں بہت سے فنکار ہیں جو سرحدی ضلع میں فن، ثقافت اور کنڑ محبت کو بچانے اور ترقی دینے کے لئے کام کر رہے ہیں۔Bidar MLA Rahim Khan Praise Local Artist
انہوں نے کہاکہ طلبہ کی زندگی دوبارہ نہیں آئے گی ۔ یہ ان کا سب سے قیمتی وقت ہے، وہ اسے ضائع نہ کریں ۔اس کا خوب استعمال کریں اور زندگی میں کامیابی حاصل کریں ۔
مزید پڑھیں:Constitution Day Ceremony in Yadgir یادگیر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے یوم دستور کی تقریب
اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف لوک فن جیسے گیت، رقص، ڈرامہ اور فکر و خیال کے پروگرام منعقد کیے گئے۔ اس پروگرام میں ضلع کنڑ ساہتیہ پریشد کی صدر سریش چناشیٹی، پری گریجویٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر چندر کانت۔ کنڑ اور کلچر ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر سدرم سینڈے، اسسٹنٹ ڈائرکٹر نیوز اینڈ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ جی۔ سریش، ضلع ملازمین اسوسی ایشن کے صدر راجیندر کمار، کلیان کرناٹک آرٹسٹس یونین کی شریک سکریٹری مسز ریکھا اپاراو، بلبیر سنگھ، ، اسٹوڈنٹ لیڈر ارون کاواری، آنند رام اور مختلف اسکولوں کے طلبہ موجود تھے۔ اور بیدر شہر کے کالجز اور مختلف اضلاع سے اساتذہ اور فنکار نے اس اجلاس میں شرکت کی۔Bidar MLA Rahim Khan Praise Local Artist