ETV Bharat / state

Bidar MLA Rahim Khan بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان کو دوباره وزیر بنائے جانے کا امکان

بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان اور سینیئر کانگریس لیڈر ایشور کھنڈرے کو دوباره وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ بیدر کی عوام کا کہنا ہے کہ رحیم خان کا وزیر بنایا جانا بیدر ضلع کی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اس لئے کہ بیدر ایک سرحدی ضلع ہے، جس کی سرحدیں تلنگانہ اور مہاراشٹر سے ملتی ہیں۔ اس ضلع کی پسماندگی کا یہ عالم ہے کہ تعلیم ہو یا کاروبار یہ ضلع پوری ریاست میں نیچے سے دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان کو دوباره وزیر بنائے جانے کا امکان

author img

By

Published : May 26, 2023, 3:44 PM IST

بیدر: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی نومنتخب کانگریس حکومت میں بیدر کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر رحیم خان کے دوباره وزیر بنائے جانے کی خبر ہے۔ اس سے قبل ریاست میں کانگریس حکومت میں وہ اسپورٹس منسٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سدرامیا اور نائب وزیر اعلی ڈی کے شیو کمار کی تقریب حلف برداری میں 8 وزراء نے 20 مئی کو حلف لیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 28 وزیر حلف لیں گے۔ جن میں سے 8 وزراء بنائے جاچکے ہیں۔ باقی 20 وزراء میں بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان کا نام ممکنہ طور پر شامل ہے۔

رحیم خان کا وزیر بنایا جانا علاقہ کلیان کرناٹک کے علاوہ بیدر ضلع کی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اس لئے کہ بیدر ایک سرحدی ضلع ہے، جس کی سرحدیں تلنگانہ اور مہاراشٹر سے ملتی ہیں۔ اس ضلع کی پسماندگی کا یہ عالم ہے کہ تعلیم ہو یا کاروبار یہ ضلع پوری ریاست میں نیچے سے دوسرے تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بیدر کی ترقی کیلئے سدرامیا حکومت سنجیدہ ہیں اور رحیم خان جیسے نوجوان اور با صلاحیت رکن اسمبلی کو وزیر بنانے سے بیدر کی ترقی عین ممکن ہے۔

اس کے علاوہ بیدر ضلع کے تعلقہ بھالکی اسمبلی حلقہ سے چار بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے سینیئر کانگریس لیڈر ایشور کھنڈرے کا نام بھی اس فہرست میں لیا جا رہا ہے۔ اس طرح سے ضلع بیدر میں چھ اسمبلی حلقہ جات جس میں سے چار پر بھارتیہ جنتا پارٹی کا قبضہ رہا ہے اور دو اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان دونوں ہی اسمبلی حلقہ جات میں کامیابی حاصل کرنے والے اراکین اسمبلی کو وزیر بنائے جانے والی فہرست میں شامل ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے اور بیدر ضلع کے دو اراکین اسمبلی کو منسٹر بنایا جاتا ہے تو یقینا ضلع بیدر آنے والے دنوں میں ترقی کی منازل طے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka MLA Oath Ceremony کرناٹک اسمبلی میں شیوکمار، کسان، گائے اور ہندوتوا کے نام پر حلف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.