بیدر: 17 ستمبر کو کلیان کرناٹک فیسٹیول ڈے کے طور پر منایا جائے گا جبکہ بیدر ڈپٹی کمشنر گویندر ریڈی نے کہا کہ چونکہ اس سال آزادی کا امرت مہوتسو منایا جارہا ہے اس لیے کلیان کرناٹک فیسٹیول کافی دھوم دھام سے منایا جائے گا۔
آج ڈپٹی کمشنر آفس کے دفتر میں کلیان کرناٹک اتسو ڈے کی تقریبات کے حصہ کے طور پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا، میٹنگ کی صدارت ڈپٹی کمشنر نے کی۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو صبح 8.15 بجے بسویشور سرکل سے مختلف فن پاروں کے ساتھ ایک جلوس نکالا جائے گا اور صبح 9 بجے نہرو اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائے گا۔
انہوں نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ صبح 8 بجے اسکول اور کالجس میں قوممی پرچہ لہرانے کے بعد 8.15 بجے بسویشور سرکل پہنچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام اسکولز اور کالجز میں قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر کو 16 اور 17 ستمبر کو سجایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Abha Health Card Bidar آبھا ہیلتھ کارڈ سے پانچ لاکھ تک کے علاج کی سہولت
ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلہ میں صفائی کے خاص انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کشورا بابو، اسسٹنٹ کمشنر محمد نعیم مومن، بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کمشنر ابھے، کنڑ اور ثقافت محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سدرما شندے اور دیگر موجود تھے۔