بیدر: ریاست کرناٹک کے ڈپٹی کمشنر آفس ہال، بیدر میں فوج کی بھرتی ریلی کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ طلب کی گئی جس میں ضلع انتظامیہ کے افسران کے علاوہ فوج کے بریگیڈیئر اے ایس والیمبہ نے بھی شرکت کی۔ بریگیڈیئر اے ایس والیمبہ نے میٹنگ کے دوران کہا کہ ’’فوج کی بھرتی ریلی کے لیے ضلع انتظامیہ کا تعاون ناگزیر ہے۔‘‘ Army recruitment in Bidar
واضح ہے کہ ریاست کرناٹک میں بیدر کے ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم میں 5 سے 22 دسمبر تک ہونے والی فوج کی بھرتی ریلی منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں بیدر، بیلگام، یادگیر رائچور، کوپل اور کالابوراگی اضلاع کے 70357 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ریلی کے دوران بریگیڈیئر نے بیریکیڈ، ٹینٹ، لائٹنگ کا نظام، بیت الخلا اور طبی عملہ، ایمبولینس، محکمہ تعلیم، محکمہ ریونیو کے افسران کو ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم میں طلبہ کے انرولمنٹ کو چیک کرنے کے لیے عملہ تفویض کرنے کے ساتھ ساتھ ریلی کے لیے درکار تمام انتظامات کو حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ Bidar Army recruitment from 1st to 25 December
![فوجی بھرتی ریلی، آرمی بریگیڈیئر کی ضلع انتظامیہ بیدر کے ساتھ میٹنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kaur-bidar-statementphoto-kaur10022_21102022151914_2110f_1666345754_576.jpg)
![فوجی بھرتی ریلی، آرمی بریگیڈیئر کی ضلع انتظامیہ بیدر کے ساتھ میٹنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kaur-bidar-statementphoto-kaur10022_21102022151914_2110f_1666345754_392.jpg)
ضلع ڈپٹی کمشنرگوویند ریڈی نے محکمہ کھیل کود کے عہدیدار سے یکم دسمبر سے 25 دسمبر تک اسٹیڈیم میں کسی قسم کی تقریبات منعقد نہ کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم کی صفائی کے آغاز کے دن سے لے کر جلسہ کے اختتام تک بیت الخلاء کا انتظام کیے جانے کے بھی احکامات صدار کیے۔ ریلی کے دوران پینے کے پانی کا انتظام میونسپل کونسل کے سپرد کیا گیا جبکہ سٹیڈیم میں ٹینٹ لگانے کا انتظام محکمہ تعمیرات عامہ کو تفویض کیا گیا۔ DC Bidar on Army recruitment Rally
مزید پڑھیں: نوجوانوں کی فوج میں بھرتی
انہوں نے مزید کہا کہ ’’محکمہ بجلی - جیسکام - اس بات کو یقینی بنائے کہ بجلی کی کٹوتی نہ ہو اور ہر کوئی اس پر عمل کرے۔ متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں پوری صفائی کے ساتھ تفویض کی جائیں اور بیدر ضلع کے طلباء دسمبر میں ہونے والی اس آرمی بھرتی ریلی سے فائدہ اٹھائیں۔‘‘ اس میٹنگ میں بیلگام کرنل نشانتھا شیٹی، میجر اے وشواناتھ، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیکا کشورا بابو، ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی، اسسٹنٹ کمشنر محمد نعیم مومن، بیدر تحصیلدار اناروا پاٹل، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر گنپتی، میونسپل کونسل کے افسران موجود تھے۔Army Brigadier holds meeting with District Administration