پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ دونوں ملزموں کی شناخت مہادیو پاٹل (33) اور سنجے دیشمکھ کے طور پر ہوئی جو ہبلی کے باشندے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں ہبلی سے بھٹکل کی جانب جا رہے تھے اور پولیس نے تفتیش کے لیے ان کی کار کو روکا۔ کار کی تفتیش کے دوران پولیس نے ڈیڑھ کلو سونا، آٹھ سونے کے سکے اور 61 لاکھ روپیے نقد برآمد کیے۔ دونوں کو گرفتار کرکے کار کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔