اس موقع پر کرناٹک رستے مزدور وکوٹہ کے صدر رام کرشنا نے بتایا کہ گزشتہ 3 مہینوں سے ان کی نہ تو تنخواہیں درست طور پر دی جارہی ہیں اور نہ ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی و دیگر سہولیات دی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی تمام اپیلز و شکایات انتظامیہ تک پہونچنے کے باوجود ان کے مسائل کا کوئی حل نہیں نکالا جارہا ہے۔
اس موقع پر منجو ناتھ پرسنہ نے کہا کہ چند مہینے قبل کے ایس آر ٹی سی ہڑتال کے دوران کئی ورکرز کو سسپنڈ یا ڈسمس کردیا گیا تھا، جن کو کام پر دوبارہ لانے کے سلسلے میں کیے جارہے مطالبات پر بھی دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاندھی میدان بم دھماکہ: این آئی اے عدالت نے نو ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا
اس موقع پر بھارتیہ مزدور سنگھ نے حکومت کو انتباہ دیا کہ جلد از جلد ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے ورنہ ریاست بھر میں زبردست احتجاج کیا جائے گا۔