مادر وطن کی جنگ آزادی کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کرنے والے شہید اشفاق اللہ خان کے یوم پیدائش پر بی جے پی کرناٹک کے اقلیتی مورچہ نے ایک پروگرام کا اہتمام کیا اور شہیدِ وطن کو خراج عقیدت پیش کی۔
اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ذمہ دار چاند پاشاہ نے بتایا کہ شہید اشفاق اللہ خان کی ملک کی آزادی میں پیش کی گئی قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
اس موقع پر بی جے پی کرناٹک کے لیگل سیل کے صدر ایڈووکیٹ صمد نے بتایا کہ ملک کی آزادی کے لئے مسلمانوں نے بھی دیگر طبقوں کی طرح بڑھ چڑھ کر قربانیاں دیں اور وطن عزیزی پر اپنی جان و مال کو نچھاور کیا۔
صبی جے پی کے سینئر لیڈر چاند پاشاہ نے بتایا کہ وہ تمام مسلم شہدا جنہوں نے انگریزوں سے ملک کی آزادی کے لیے جدوجہد کی وہ سبھی بی جے ہی رہنماؤں کے دل میں بستے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کرناٹک: بیدر میں مائنارٹی مورچے کا اجلاس
آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کی جانب سے 'یوم حقوق اقلیت' منایا گیا
چاند پاشاہ نے بتایا کہ شہید اشفاق اللہ خان کے یوم پیدائش پر منعقد کئے گئے اس پروگرام کے لئے انہیں بی جے پی ہائی کمان کی اجازت ملی ہے۔