بیدر:کرناٹک کے ضلع بیدر میں بھارت رشٹریہ سمیتی ( بی ایس آر )کے رہنما سید منصور احمد قادری نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نام پر دکھاوا کر رہی ہے۔ اس کی سچائی ایک بار پھر سامنے آگئی ہے۔ مرکزی حکومت نے اپنے بجٹ میں اقلیتوں کے بجٹ کو کم کرکے ایک بار پھر اقلیتوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا ہے۔ مرکزی حکومت اگر چاہتی تو اقلیتوں کے بجٹ میں اضافہ کرسکتی تھی۔ اقلیتوں کے لئے نئے منصوبے کے تحت فلاح و بہبود کے خاطر نئے اسکیمات کا اعلان کر سکتی تھی لیکن افسوس کہ ایسا نہیں ہوا۔
سید منصور احمد قادری نے ریاست کرناٹک اسمبلی میں پیش ہونے والے بجٹ کے حوالے سے وزیراعلی بسواراج بومئی سے بجٹ میں اقلیتوں کو خصوصی مراعات دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ ضلع بیدر ایک پسماندہ ضلع ہے ۔یہاں روزگار کے ذرائع نا ہونے کے سبب تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں دوسری ریاستوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔اس کی وجہ سے والدین اور خاص کر نوجوانوں کو کئی مسائل سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Khidmat Foundation Karnataka Election ریاست میں یکجہتی کو قائم رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری
انہوں نے وزیر اعلیٰ کرناٹک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیدر ضلع کو خصوصی فنڈ کے ذریعہ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کو بڑھاوا دیا جائے تاکہ نوجوان روزگار کے لئے دوسری ریاستوں کا رخ کرنے پر مجبور نہ ہو۔ واضح رہے کہ مہاراشتر مین اسمبلی سیشن کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ریاست کیلئے موجودہ حکومت کا آخری بجٹ پیش کیا جائے گا۔ مہاراشٹر میں بسواراج بومئی کی حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے مفادات کے برخلاف کام کرنے کیلئے زیادہ تر سرخیوں میں رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں باحجاب مسلمان بچیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جس سے نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ملک میں احتجاج کیا گیا۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا ہے۔