ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا گاندھی خاندان کی غلطیوں کے پرائسچیت کی یاترا ہے، جے پی نڈا - کانگریس کی پریاشچیت یاترا

کرناٹک کے کوپل میں جے پی نڈا نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ان کے آباؤ اجداد کی غلطیوں کے لیے ’پرائسچیت یاترا‘ ہے۔ JP Nadda Slams Congress

بھارت جوڑو یاترا راہل کے آباؤ اجداد کی غلطیوں کی پریاسچیت یاترا، جے پی نڈا

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 9:30 AM IST

کوپل: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ان کے آباؤ اجداد کی غلطیوں کے لیے ’پرائسچیت یاترا‘ ہے۔ کرناٹک کے کوپل میں پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا 'یہ بھارت جوڑو یاترا نہیں ہے، بلکہ بھارت توڑو یاترا' ہے۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 370 سمیت کئی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ جموں و کشمیر کو باقی ملک سے الگ کر کے خصوصی درجہ دینے کی غلطی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے منسوخ کر کے درست کیا ہے۔ انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کو بھارت توڑو یاترا کہنے کے اپنے موقف کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی ان ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے ساتھ کھڑے تھے جو ’افضل ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افضل گرو بھارتی پارلیمنٹ پر دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ Bharat Jodo Yatra as prayaschit yatra

انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کے کرناٹک مرحلے کے دوران جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے پر راہل گاندھی پر بھی تنقید کی، جنہوں نے ’بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے' کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایسے لوگ بھارت کو متحد کرسکتے ہیں یا تباہ کرسکتے ہیں؟مودی کے نعرے ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کے حوالے سے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی ’کسی کی تسکین‘ اور ’سبھی کے لئے انصاف‘ کے اصول پر عمل کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں سورا بھاسکر کی شرکت پر نروتم مشرا نے اٹھائے سوال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.