بنگلورو کے ڈی جے ہلی-کے جی ہلی میں پیش آئے فساد معاملہ میں 29 ملزمین ضمانت پر رہا ہوئے۔ ان ملزمین کو بیلاری جیل سے رہا کرنے کے بعد ایک بس میں بنگلورو روانہ کیا گیا۔
جمعہ کی رات بیلاری سینٹرل جیل سے وہ رہا ہوئے۔ ایک خصوصی بس میں انھیں بنگلورو روانہ کیا گیا۔
کے جی ہلی، ڈی جے ہلی فساد واقعہ کے چھ ماہ بعد انھیں رہا کیا گیا ہے۔ فساد کے بعد 100 سے زیادہ ملزمین کو بیلاری جیل میں ڈالا گیا تھا۔