ETV Bharat / state

بنگلور: کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے سینیٹائزنگ مشین بنائی گئی - کوویڈ وبا

بنگلور کے ایک اسٹارٹ اپ فرم نے صفائی مشین بنائی ہے جس میں 72 طرح کے وائرس کو 99.99 فیصد تک ہلاک کیا جا سکتا ہے۔

Bengaluru start-up firm develops sanitising machine to fight coronavirus
بنگلور: کورونا وائرس کے خاتمہ کےلیے سنیٹائزنگ مشین ایجاد
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 6:47 PM IST

کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوت نارائن نے 72 وائرس کو 99.99 فیصد ختم کرنے والی مشین کی ستائش کی ہے۔

کووڈ وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں روزمرہ کی تمام سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی ہیں اور لوگ کافی پریشان ہیں۔

ایسے وقت میں جب سینیٹائزرز کی بہت زیادہ مانگ ہے، بنگلور کے اسٹارٹ اپ فرم ’بیوفائی‘ نے ایک سینیٹائزیشن باکس ایجاد کیا ہے جس میں 72 قسم کے وائرس کو 99.99 فیصد تک ختم کیا جاسکتا ہے۔

سینیٹائزیشن مشین کی قیمت 13 ہزار روپئے رکھی گئی ہے اور یہ مشین ہر ضروری اشیا کو وائرس سے پاک کر سکتی ہے۔

بیوفائی کے منیجنگ ڈائرکٹر روی کمار نے بتایا کہ ’یہ مشین کافی مفید ہے اور وائر کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں کلیدی رول ادا کرسکتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ مشین وائرس کو مارنے کے لیے الٹرا وائلیٹ ریز کا استعمال کرتی ہے جو موثر طریقہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مشین کو تین مختلف سائزز میں بنایا گیا ہے جبکہ اسے گھروں، اسپاس اور ہسپتالوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.