کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں سماجی کارکن آغا سلطان کی زیر سرپرستی میں"آئیے دلوں کو جوڑیں" عنوان پر 29واں سالانہ "یوم حسینؓ" پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی ملک کی اہم ترین و نامور سماجی، مذہبی و سیاسی شخصیات نے اس تاریخی پروگرام میں شرکت کی اور پروگرام میں شریک عوام سے خطاب کرتے ہوئےحضرت امام حسینؓ کے دیے گئے پیغام کو عام کیا۔
مقررین نے سیدنا امام حسینؓ کے اسباق کا حوالہ دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ظلم و ستم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہوسکے۔
اس موقع پر راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ناصر حسین نے بتایا کہ ملک میں برسر اقتدار حکومت کے ظلم کے خلاف لوگ متحد ہوں اور ناانصافیوں پر روک لگائیں۔