ETV Bharat / state

New Year Celebrations in Bengaluru بنگلورو میں نئے سال کے موقع پر بھگدڑ، پولیس کا لاٹھی چارج - دہلی میں نئے سال کی تقریبات

نئے سال کے موقع پر دیر رات بنگلورو میں نوجوانوں کی ضرورت سے زیادہ بھیڑ جمع ہوگئی۔ کچھ ہی دیر میں ہجوم اتنا بڑھ گیا کہ پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ نوجوان نئے سال کا جشن منا رہے تھے۔

بنگلورو میں نئے سال کے موقع پر بھگدڑ، پولیس کا لاٹھی چارج

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 7:50 AM IST

Updated : Jan 1, 2023, 8:58 AM IST

بنگلورو: ہفتے کی دیر رات ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں لوگ نئے سال کا جشن منا رہے تھے تبھی ایک علاقے میں بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق موقعے پر تعینات پولیس فورس کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ ہجوم میں زیادہ تر نوجوان تھے۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ Bengaluru Police lathi charge to disperse crowd

وہیں نئے سال کے پیش نظر نہ صرف کرناٹک بلکہ ممبئی، دہلی، چندی گڑھ، چنئی، شملہ، غازی آباد، لکھنؤ اور پورے ملک کے کئی شہروں سمیت دیگر کئی مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں سال نو کی تقریبات کے دوران ہجوم پر قابو پانے کے لیے تقریبا 18 ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ ممبئی میں بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے 10,000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ ممبئی پولیس نے نئے سال کی تقریبات کے موقع پر گیٹ وے آف انڈیا، جوہو بیچ، میرین ڈرائیو اور گرگاؤں چوپاٹی جیسے مشہور مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Happy New Year 2023 دنیا بھر میں نئے سال کا جشن، لوگ روشنیوں اور رنگوں سے شرابور

واضح رہے کہ پورے ملک میں نئے سال کے موقع پر لوگوں میں جوش و خروش پایا گیا۔ کہیں موسیقی کی دھن پر تو کہیں غبارے اڑا کر نئے سال کا جشن منایا گیا۔ نئے سال کو لے کر دہلی کے لوگوں میں کافی جوش و خروش تھا۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر نئے سال کی مبارکباد دی۔ اس دوران کناٹ پلیس کے انر سرکل میں لوگوں نے زبردست جشن منایا۔ وہیں نئے سال کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد گوا پہنچی تھی جس کی وجہ سے یہاں کے ہوٹلوں میں بھیڑ لگ گئی۔ مہاراشٹر کے پونے میں لوگوں نے غبارے اڑائے اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

Last Updated : Jan 1, 2023, 8:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.