بنگلور: ملک کی کئی ریاستوں میں حزب اختلاف پر مبینہ 'آپریشن لوٹس' کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ایم ایل ایز خاص طور پر کانگریس پارٹی کے ایم ایل ایز اس کا شکار بنے اور لوٹس آپریشن کے ذریعے حکومتیں گرائی و بنائی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر و ایم ایل اے کرشنا بیرے گُوڑا نے اس بات کی وضاحت کی کہ آخر کانگریس کے ایم ایل ایز لوٹس آپریشن کے شکار کیوں بن رہے ہیں؟ کیا وہ اس قدر بدعنوان ہیں کہ ای ڈی اور سی بی آئی جیسی ایجنسیوں کے لیے ولنریبل بنے یا پھر کیا وہ کانگریس کی آئیڈیالوجی یا نظریہ میں کمزور ہوگئے ہیں؟ Operation Lotus in Karnataka
کرشنا بیرے گوڑا نے کہا کہ کرناٹک کے اسمبلی الیکشن میں مبینہ 'لوٹس آپریشن' کی روک تھام کے سلسلے میں کرناٹک کانگریس کی جانب سے یہ منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے کہ اکثریت سے کامیابی کے لئے بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔