ETV Bharat / state

Muslim Leaders In Karnataka بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بعد مسلم رہنما جے ڈی ایس سے الگ ہوجائیں گے، سید شفیع اللہ

جے ڈی ایس کرناٹک کے سینئر نائب صدر سید شفیع اللہ نے کہا کہ اگر جے ڈی ایس بی جے سے کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو مسلم لیڈران جے ڈی ایس کو لے کر اپنے مستقبل کے سلسلے میں اہم فیصلہ کریں گے۔ مسلم رہنماوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بعد مسلم رہنما جے ڈی ایس سے الگ ہوجائیں گے: سید شفیع اللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 1:01 PM IST

بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بعد مسلم رہنما جے ڈی ایس سے الگ ہوجائیں گے: سید شفیع اللہ

بنگلورو: حال ہی میں ہوئے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ریاست کی علاقائی پارٹی جے ڈی ایس کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کرناٹک اسمبلی میں اس کے ارکان 39 سے گھٹ کر 19 میں سمٹ گئے اور اب جے ڈی ایس اپنے وجود کی فکر میں ہے۔

ان حالات میں جے ڈی ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے لئے الائنس کی باتیں ہورہی ہیں، جس کے متعلق بی جے پی ایم ایل اے و سابق وزیر اشوتھ ناراین نے کہا کہ اس سلسلے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم جے ڈی ایس کے رہنما و سابق وزیر اعظم دیوی گوڑا نے وزیر اعظم نریندرہ مودی سے ملاقات کی بات کو تسلیم کیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان بڑھ رہی دوستی سے جے ڈی ایس کے لیڑران میں تشویش پائی جارہی ہے. اس سلسلے میں جے ڈی ایس کرناٹک کے سینئر وائس پریسیڈنٹ سید شفیع اللہ نے کہا کہ اگر جے ڈی ایس بی جے سے کے ساتھ اتحاد کعتی ہے تو مسلم لیڑران جے ڈی ایس کے ساتھ اپنا مستقبل نہیں جوڑیں گے۔

یاد رہے کہ جے ڈی ایس و بی جے پی کے اتحاد کی تصدیق دیوے گوڑا، کمار سوامی اور بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس نے کی ہے۔ یدیورپا، جنہوں نے گزشتہ ہفتے تسلیم کیا تھا کہ دونوں پارٹیاں اتحاد کے لیے بات چیت کر رہی ہیں اور لوک سبھا انتخابات سے قبل جے ڈی (ایس) کے بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ پرانے میسور علاقے میں جن کی 11 سیٹیں ہیں میں جے ڈی (ایس) کو چار سے چھ کے درمیان سیٹیں ملنے کا قیاس ہے۔ کرناٹک میں لوک سبھا کی کل 28 سیٹیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Condemn JDS Alliance With BJP بی جے پی کے ساتھ اتحاد پر آر جے ڈی کے کارکنان کی تنقید

اگلے سال منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی اور جنتا دل (سیکولر) کے درمیان اتحاد کا باضابطہ اعلان اس ہفتے دونوں جماعتوں کے قائدین کی میٹنگ کے ایک اور دور کے بعد آنے کا امکان ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.