اطلاعات کے مطابق پولیس مذکورہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے گئی جس دوران ملزم نے ہیڈ کانسٹیبل پر خنجر سے حملہ کیا۔ ملزم وشو نے ہیڈ کانسٹیبل منجو ناتھ پر ایک خنجر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
وجین نگر اے سی پی نانجوندے گوڑا اور کاماکشپلی انسپکٹر سری پرشانت نے ملزم پر اپنے دفاع کے لئے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزم کے خلاف 11 مقدمات درج ہیں۔