بنگلور: ریاست کرناٹ کے دارالحکومت بنگلور کے پیلیس گراؤنڈ میں مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ دو روزہ بزنس سمٹ کا افتتاح عمل میں آیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بزنس سمٹ میں تقریباً 200 اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں اس موقع پر مہمانان خصوصی ضیاء اللہ شریف نے کہا کہ مسلمان حالات سے نہ گھبرائیں بلکہ محنت کریں، آنٹرپرنیورز بنیں، آگے بڑھیں اور دینے والے بنیں و مائنارٹیز کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتوں کی اسکیموں کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ بزنس سمٹ مکمل طور پر کامیاب رہا، ہر ساعت زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا اور ایگزیبیشن و کانفرنس سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ملت اسلامیہ میں کاروبار کے کانسیپٹ کو پرموٹ کرنے کے لیے ہر مہینے متعدد پروگرامس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ملاقات کاروبار ایک ایسا ہی پروگرام ہے جس کے ذریعے ادارے کے ارکان ایک دوسرے سے لین دین کیا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے بزنس میں اضافہ ہوتا ہے۔ بزنس سمٹ 2023 مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیا گیا بنگلور کی تاریخ میں اول کانفرنس و ایگزیبیشن ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے کہا تھا کہ بزنس سمٹ کا مقصد یہ ہے کہ ملت کے نوجوانوں کو خود مختار، بااختیار و نوکری پیشہ وار بنایا جائے۔مسلم کاروباروں کے لئے اس طرح کے بزنس سمٹ بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Muslim Industrialists Association حکومت کاروباری افراد کے لیے سہولیات فراہم کریں