کہا جارہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وباء کی وجہ سے ریاست کی معیشت بگڑی ضرور ہے، لیکن گزشتہ 3 ماہ میں سدھار بھی آیا ہے اور انہیں حالات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ بجٹ پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے اقلیتی امور کے بجٹ میں بھاری کٹوتی کی ہے جس سے کئی فلاحی اسکیمیں بند کردی گئی ہیں اور تعلیمی شعبے کی 3 اسکیمیں، اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم، اسکالرشپ اور ودیاسری اسکیم کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
ریاستی بجٹ میں خاص کر تعلیمی شعبے کے لئے بجٹ میں کی گئی کٹوتی کو پرائم منسٹر۔ 15 پوائنٹ پروگرام کے ریاستی رکن عبد السبحان نے طلبا کے خوابوں پر ایک حملہ قرار دیا۔
اقلیتوں کے بجٹ میں کی جارہی کٹوتی کے سلسلے میں عبدالسبحان نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ یدی یورپا اپنے ووٹ بینک کی سیاست کے لئے مختلف کمیونیٹیز کی بہبودی کے لئے بورڈس بنا رہے ہیں اور موٹی رقم الاٹ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بنگلور: حلال سرمایہ کاری کے نام پر ایک اور دھوکہ دہی
عبدالسبحان نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ رواں سال بجٹ کو اقلیتوں کے لئے خوش گوار بنائیں۔