یاد رہے کہ چند روز قبل تقریباً 150 تبلیغی مرکز سے آئے افراد کو بنگلورو حج بھون میں قرنطین کیا گیا تھا، جن میں صرف تین مثبت اور 147 نگیٹیو پائے گئے تھے۔ ان میں سے سبھی مقامی افراد کو ٹیسٹ کے بعد روانہ کردیا گیا تھا جب کہ چند افراد جو بیرونی ممالک سے تعلق رکھتے تھے انہیں حج بھون ہی میں رکھا گیا تھا۔
اب ان میں سے انگلینڈ، فرانس، کرجستان و کینیا سے تقلق رکھنے والے زیر قرنطین پانچ افراد کو بانسواڈی کے علاقہ کی ایک ریزارٹ میں منتقل کیا گیا۔
ان افراد کی منتقلی پر اعتراض جتاتے ہوئے مقامی بی جے پی ایم ایل اے وشوہ ناتھ نے مبینہ طور پر کہا کہ تبلیغی جماعت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب ہے اور یہ کہ ان جماعتیوں کو پاکستان بھیج دیا جانا چاہیے۔
اس بی جے پی لیڈر نے مزید الزام لگایا کہ قرنطین میں موجود افراد فرار ہوئے تھے۔ بی جے پی لیڈر کے تبلیغی جماعت مخالف بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے سماجی کارکنان نے برہمی کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکنان نے وزیر اعلیٰ یدیورپا سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔