ETV Bharat / state

ارباز کا قتل فرقہ پرست سیاست کا نتیجہ، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا دعوی - ارباز قتل پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ

کرناٹک کے بلگاوی میں 25 سالہ نوجوان ارباز کے قتل معاملے کی چھان بین کے لیے بنگلور اور داونگیرے اضلاع کے سماجی کارکنان اور وکلاء پر مشتمل ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ہندو اور مسلمانوں کے درمیان مذہبی منافرت کو پھیلانے کے لیے فرقہ پرست عناصر کی جانب سے ارباز کا قتل کیا گیا۔

ارباز کا قتل فرقہ پرست سیاست کا نتیجہ، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا دعوی

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 3:04 PM IST

کرناٹک کے بلگاوی میں گزشتہ مہینہ ایک 25 سالہ نوجوان ارباز کا بہیمانہ قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو ریلوے ٹریک پر پھینک دیا گیا تھا جس کے بعد مقتول کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیٹے کے قتل کے پیچھے شری رام سینا کا ہاتھ ہے، کیونکہ ارباز کی ایک ہندو لڑکی کویتا کے ساتھ دوستی تھی۔

اس قتل معاملے میں ارباز کی گرل فرینڈ کویتا کے والدین سمیت شری رام سینا کے 10 کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ کویتا کے والدین پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر ارباز کا قتل کرنے کے لیے کرائے کے غنڈوں کو تیار کیا تھا۔

ارباز کا قتل فرقہ پرست سیاست کا نتیجہ، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا دعوی

ارباز کے قتل معاملے میں بات کرتے ہوئے "سیٹیزینس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم" کی کنوینر ایڈووکیٹ آونی نے بتایا کہ اس کیس کی گہرائی سے چھان بین کرنے کی غرض سے بنگلور اور داونگیرے اضلاع کے سماجی کارکنان اور وکلاء پر مشتمل ایک "فیکٹ فائنڈنگ" ٹیم نے بلگاوی کا دورہ کیا اور ارباز کے گھروالے، پولیس اہلکار، مقامی ذمہ داران وغیرہ سے ملاقات کرکے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے۔

ایڈووکیٹ آونی نے کہا ہے کہ ارباز کا قتل علاقے میں ہندو اور مسلمانوں کے مابین مذہبی منافرت کو پھیلانے کے لئے فرقہ پرست عناصر کی جانب سے کیا گیا یے۔

واضح رہے کہ مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں بلگاوی قتل معاملے سے متعلق تفصیلی بیانات درج کئے گئے ہیں، جو اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ کس طرح فرقہ پرست طاقتیں بلگاوی شہر میں سیاسی مفاد کے حصول کے لئے ہندو و مسلم میں نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طرح محکمہ پولیس کی جانب سے اس معاملے میں لاپرواہی برتی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.