ریاستی وزیر برائے افزائش مویشی و بیدر ضلع نگران پربھو چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔
کووڈ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر ہوئے تھے، کووڈ کے حالات بتدریج قابو میں آنے کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے ترقیاتی کاموں کو شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع میں دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ چار تعلقہ جات میں کھیلوں کو فروغ دینے کی غرض سے چار اسٹیڈیم تعمیر کیے جائیں گے۔
ان چار اسٹیڈیمس میں بیدر کے تعلقہ چٹگوپہ، ہولسور، کمال نگر اور بھالکی تعلقہ شامل ہیں۔ ان تعلقہ جات میں تمام تر سہولیات سے آراستہ اسٹیڈیم تعمیر کیے جائیں گے۔ نگران وزیر نے کہا کہ وزیر یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس نے یہ واضح کردیا تھا کہ بیدر ضلع کے نئے تعلقہ چٹگوپہ، ہولسور اور کمال میں اسٹیڈیم کا تعمیر کروانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: گلبرگہ ضلع انتظامیہ کو کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاری کرنے کی ہدایت
وزیر نے یہ بھی کہا کہ ضرورت کے مطابق اسٹیڈیم کے تعمیری کاموں کے لئے فنڈ جاری کیا جائے گا اور 6 تا 8 ایکڑ اراضی اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے تعلقہ ہیڈ کوارٹر سینٹر میں دستیاب کرائی جائے گی۔