مجاہد پاشاہ قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ جمعیت القریش کا قیام 1994 میں عمل میں آیا تھا جبکہ یہ ٹرسٹ گذشتہ 27 سالوں سے کام کر رہا ہے۔
جمعیت القریش کے نو منتخب صدر نے کہا کہ دو سالہ میعاد کے لئے بیلٹ پیپر کے ذریعہ انتخابات منعقد کئے گئے۔ انتخابات میں 34 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 11 اراکین کو منتخب کیا گیا۔
مجاہد پاشاہ قریشی نے کہا کہ جمعیت القریش کی جانب سے برادری کے مختلف مسائل کے علاوہ انتظامی امور پر نظر رکھی جاتی ہے۔ برادری کی سماجی، معاشی اور تعلیمی ترقی ٹرسٹ کا مقصد ہے اور ہر دو سال میں انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے قریشی برادری کی تعلیمی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وہیں لڑکیوں کی شادیوں کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر مجاہد پاشاہ قریشی نے تمام نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی۔