ETV Bharat / state

کرناٹک: ٹیپو جینتی منسوخ کیے جانے پر یدی یورپا کے خلاف احتجاج - احتجاج

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بینگلورو میں آج شہر کے ٹاون ہال کے سامنے ایس. ڈی. پی آئی پارٹی نے بی. جے. پی حکومت کی جانب سے ٹیپو جینتی منسوخ کیے جانے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

یدی یورپا کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Aug 3, 2019, 11:55 PM IST

احتجاج میں متعدد تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور ریاست میں یدی یورپا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اس موقع پر ایس. ڈی. پی. آئ کے جنرل سیکرٹری محمد ریاض نے کہا چند ہی روز قبل ریاست کرناٹک میں کانگریس و جے. ڈی. ایس کی نام نہاد سیکولر حکومت کو بی. جے. پی نے گرادیا اور خود اقتدار پر قابض ہوگئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ' یدی یورپا نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کے فوراً بعد ریاست کی عوام کو پیغام دیا تھا کہ' وہ نفرت کی سیاست نہیں کریں گے لیکن پھر دو ہی دنوں میں ٹیپو جینتی پر روک لگادی، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آر. ایس. ایس کے زیر قیادت چل رہی بی. جے. پی کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔

یدی یورپا کے خلاف احتجاج

اس موقع پر دلت رہنما نے ریاست کے وزیراعلی یڈیورپا کے ٹیپو جینتی کے منسوخ کیے جانے پر کہا کہ حکومت کا یہ عمل منافقانہ ہے کہ جب یہ اسمبلی میں اپوزیشن میں تھے تو ٹیپو سلطان کے نام پر کئی پروگرام میں شرکت کی اور ٹیپو کی خوبیاں بھی گِنوائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب یدی یورپا نے بی. جے. پی چھوڑ کر کے. جے. پی پارٹی بنائی تھی تب وہ خود شری رنگا پٹن گئے، ٹیپو سلطان کے مقبرے کی زیارت کی. لیکن اب کیا ہوگیا۔

اس احتجاج میں کثیر تعداد میں ایس. ڈی. پی. آی کے کارکنان نے شرکت کی اور حکومت کے رویہ و سنگھ پریوار کے خلاف نعرے بازی کی۔

Intro:ٹیپو جینتی ہم اقلیتوں و پسماندگان کو متحد کر رہی ہے: دلت رہنما

Body:ٹیپو جینتی ہم اقلیتوں و پسماندگان کو متحد کر رہی ہے: دلت رہنما بنگلور: آج شہر کے ٹاون ہال کے روبرو ایس. ڈی. پی آئ پارٹی نے بی. جے. پی حکومت کے ٹیپو جینتی کو منسوخ کئے جانے کے خلاف ایک زبردست احتجاج کا اہتمام کیا تھا جس میں کئی تنظیموں کے ذمیداران نے شرکت کی اور یڈیورپا حکومت کو آڈے ہاتھوں لیا. اس موقع پر ایس. ڈی. پی. آئ کے جنرل سیکرٹری محمد ریاض نے کہا چند ہی ایام قبل ریاست کرناٹکا میں آپریشن کمل کے ذریہ کانگریس و جے. ڈی. ایس کی نام نہاد سیکولر حکومت کو بی. جے. پی نے گرایا اور خود حکومت پر قابض ہوگئے. بی. جے. پی کے ریاستی صدر بی. ایس یڈیورپا نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کے فوری بعد ریاست کی عوام کو پیغام دیتے ہویے کہا تھا کہ میں نفرت کی سیاست نہیں کرونگا لیکن پھر دو ہی دنوں میں ٹیپو جینتی پر روک لگادی. ریاض نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آر. ایس. ایس کے ذیر قیادت چل رہی بی. جے. پی کے اقوال اور اعمال میں تضاد ہے. اس موقع پر ایک دلت رہنما نے یڈیورپا کے ٹیپو جینتی کے منسوخ کئے جانے کو لے کر وزیر اعلیٰ پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت کا یہ عمل منافقانہ ہے کہ جب یہ اسمبلی میں مخالفت/اپوزیشن میں تھے تو ٹیپو سلطان کے نام کے بہت خوب پروگرام میں شرکت کی اور ٹیپو کی خوبیاں بھی گنوائیں. جب یڈیورپا بی. جے. پی چھوڑ کر کے. جے. پی پارٹی بنائی تو خود شری رنگا پٹن گئے، ٹیپو سلطان کے مقبرے کی زیارت بھی کی. لیکن اب کیا ہوگیا کہ ٹیپو ملک کا غدار لگنے لگا؟ ایک دلت رہنما نے اس احتجاج میں کہا کہ ٹیپو سلطان ایک عالمی شہرت یافتہ شخصیت ہے جسے دنیا بھر میں مزائل میان کہا جاتا ہے، اسی نے ملک ہند میں ریشم کو دریافت کروایا اور یہی وہ ٹیپو ہے جس نے اس وقت کی ریاست میسور کے کئی شہروں میں مندر بنوانے کے لئے عطیہ جات دئے. انہوں نے کہا کہ بی. جے. ہی کے ٹیپو جینتی پر سرکاری جشن منائے جانے پر روک لگانے سے ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ ہم اقلیتی و پسماندہ طبقات متحد ہویے ہیں. اس ٹیپو جینتی کو لیکر سیاست کرنے پر تنظیموں کے عہدیداران نے بی. جے. پی کی پرزور مذمت کی اور یہ اعلان کیا کہ بھلے ہی سرکاری جشن نہ ہو، مگر ہم مسلم، ہندو، دلت و سبھی مل جل کر ٹیپو جینتی کو اعلیٰ پیمانے پر منائینگے اور پیغام امن کو عام کرینگے. اس احتجاج میں کثیر تعداد میں ایس. ڈی. پی. آی کے کیڈرس نے شرکت کی اور حکومت کے رویہ و سنگھ پریوار کے خلاف نعرے بازی کی. بائٹس... 1. سید شفیع اللہ، قومی ترجمان، جے. ڈی. ایس پارٹی 2. محمد شریف، ضلعی صدر، ایس. ڈی. پی. آی،بنگلورو The video is being uploaded...

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.