ETV Bharat / state

عازمین حج کا قافلہ روانہ - مولانا زین العابدین

ریاست کرناٹک میں ہر سال کی طرح اس سال بھی وزیر برائے اقلیتی بہبود، حج و اوقاف ضمیر احمد خان کی جانب سے ائمہ کرام و مؤذنین کو حج کے مبارک سفر پر بھیجنے کا اہتمام کیا گیا۔

hajj committee
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 2:08 PM IST

اس سلسلے میں حج ہاوز میں بڑے پیمانے پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کل153 آئمہ کرام و مؤذنین کو تہنیت پیش کی گئی۔

وزیر برائے اقلیتی بہبود، حج و اوقاف ضمیر احمد خان کی جانب سے آئمہ کرام و مؤذنین کو حج کے مبارک سفر پر بھیجنے کا اہتمام کیا گیا

ان حضرات کو ضمیر احمد خان نے اپنے ذاتی خرچ پر حج کے لئے روانہ کیا ہے۔ ان عازمین حج کے روانہ ہونے والے آئمہ کرام و مؤذنین ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہیں۔

ان عازمین حج میں چند افراد رضاکار بھی ہیں جو عازمین حج کی خدمت کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔

وزیر برائے اقلیتی بہبود و حج ضمیر احمد خان نے عازمین حج سے دعاؤں کی گزارش کی ۔

انہون نے کہا کہ عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ ملک کی سالمیت و جمہوریت کی حفاظت کے لئے دعائیں کریں'۔

ضمیر خان نے حاضرین کو بتایا کہ 'آئمہ و مؤذنین کے لئے ان کی کم تنخواہ کی وجہ سے حج کے متعلق سوجنا بھی ممکن نہیں ہوتا، ایسے میں وہ گزشتہ 22 سالوں سے یہ کار خیر کو انجام دے رہے ہیں خالص اس نیت کے ساتھ کہ انہیں آخرت میں نجات ملے'۔

پروگرام میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی ونگ کے قومی صدر ندیم جاوید و ریاست اتر پردیش کانگریس رہنما محمد رفیق وارسی نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر کانگریس و جے ڈی ایس پارٹیوں کے رہنماؤں کے علاوہ مولانا مقصود عمران رشادی، مولانا زین العابدین و دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.