یہ خواتین کہتی ہیں کہ 'جب کبھی ملک پر کوئی آفت آئی ہے تب خواتین نے آگے بڑھ کر اپنا رول ادا کیا، آج کورونا وائرس کی وباء انسانیت کی دشمن بنی ہوئی ہے اور اس لاک ڈاؤن کے دوران مجبور اور پریشان حال افراد کی تکالیف دور کرنے کے لیے ہم آگے آئے ہیں۔
خواتین مزید کہتی ہیں کہ 'ہماری خدمت اس ملک اور یہاں کے باشندوں کے لیے ہے، اس موقع پر خواتین کی سرپرستی کر رہے سماجی کارکن ششی کانت شرما نے کہا کہ 'خواتین کی یہ خدمت ہم سبھی کے لیے فخر کی بات ہے، ان خدمت گزار خواتین کے ساتھ کئی چھوٹی بچیاں بھی ہیں جو کھانا بنانے اور اس کی پیکنگ کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔