گزشتہ مہینے 11 تاریخ کو بنگلورو میں پیش آئے تشدد کے متعلق اب تک تقریباً 450 افراد کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے جن میں 370 ملزمین پر سخت قانون یو اے پی اے اور بقیہ لوگوں پر آئی پی سی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں علمائے کرام اور ملی تنظیموں کے سربراہان کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ یدیورپا سے ملاقات کی اور ایک یاد داشت پیش کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت کوئی نظم بنائے کہ بےقصوروں کی رہائی ہو۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سعد بیلگامی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات مثبت رہی جب کہ وفد کے رکن مولانا یوسف کنہی کہتے ہیں کہ بنگلورو تشدد میں ہوئی مسلمانوں کی بے جا گرفتاریوں میں سے بے قصوروں کی رہائی کے سلسلے میں حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔