ETV Bharat / state

حکومت تیسری لہر کے حوالے سے اپنی حکمت عملی جلد تیار کرے: ڈاکٹر ناصر حسین

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 8:37 PM IST

بنگلور کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان ڈاکٹر ناصر حسین اور ڈاکٹر سعد بلگامی نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے ماہرین کے ساتھ بات چیت کرے اور اس سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے۔

Breaking News

ریاست کرناٹک کے بنگلور شہر کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ناصر حسین نے کورونا کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے متعلق کہا کہ ویکسینیشن اس وبا کی روک تھام میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے، لیکن حکومت نے اس حوالے سے کوئی مثبت انتظام نہیں تیار کیا ہے۔اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور جلد از جلد حکمت عملی تیار کرے۔

وہیں اس سلسلے میں جماعت اسلامی کرناٹک کے صدر ڈاکٹر سعد بلگامی نے کہا کہ وبا کی پہلی لہر کے بعد جو وقفہ ملا تھا اس میں حکومت کی جانب سے لاپرواہی برتی گئی۔حکومت میڈیکل انفراسٹرکچر و فیسیلیٹیز کو تیار کرنےکے بجائے اپنی سیاسی مفادات کو پر کرنے اور انتخابات میں مصروف رہی ۔جس کی وجہ سے نہ صرف وبا تیزی سے پھیلی بلکہ ملک کو بے روزگاری ، مہاجر مزدور و اسی طرح کے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

حکومت تیسری لہر کے حوالے سے اپنی حکمت عملی جلد تیار کرے
اس سلسلے میں ڈاکٹر ناصر حسین و ڈاکٹر سعد بلگامی نے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ حکومت ماہرین کے مشوروں و بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ تیسری لہر کی تیاریاں کرے اور مریضوں کی زندگیاں بچائے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، لیکن وبا کے پھیلاؤ میں کمی نہیں آرہی ہے۔ اس مہلک وبا کی تیسری لہر بھی سر پر ہے۔ اب تک اس وبا کے زد میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں آنے والی تیسری لہر سے عوام کو بچانے کے لیے کس طرح کے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.