گلوبل وارمنگ دنیا کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے جس سے ساری دنیا کے سائنسداں پریشان ہیں کہ اس مسئلے پر کیسے قابو پایا جائے۔
گلوبل وارمنگ کے مسئلے پر قابو پانے کی تدابیر کی جاسکے اس سلسلے میں مفتی سید باقر ارشد نے 'ماحولیاتی آلودگی مسائل و احکام' کے عنوان پر ایک تحقیقی و فقہی کتاب کی تصنیف کی جس میں مختلف اقسام کی آلودگی کے مسائل و احکام پیش کیے گئے ہیں۔

اس تصنیف کے متعلق سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا کہ 'قرآن مقدس کو صرف دینی تعلیم کے لیے محدود نہ کیا جائے بلکہ اس سے تحقیق کی جائے کہ یہ انسانیت کے فلاح کا ذریعہ بنے۔
اس سلسلے میں مولانا سلیمان خان نے بتایا کہ 'اس کتاب میں ماحولیاتی آلودگی کے مسائل و اس کے حل کے لیے ضابطۂ حیات اسلام کی قرآن و حدیث کی رہنمائی میں تدابیر بتائی گئی ہیں کہ ان کا حل کیسے ممکن ہے۔