کرناٹک کے بنگلورو میں نہایت عقیدت و جوش کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔ مختلف مقامات پر، مساجد و مدارس میں بھی جوش و مسرت کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی۔
یوم آزادی کے ضمن میں غیر مسلم اکثریتی علاقہ متیکیرے میں واقع مسجد طٰہٰ کے احاطے میں منعقد کئے گئے جشن آزادی کے اجلاس میں متعدد غیر مسلم برادران نے شرکت کی اور آپس میں امن و بھائی چارہ کے فروغ پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلورو: عوام متحد ہوکر ملک کو فسطائی قوتوں کے چنگل سے آزاد کریں: پاپولر فرنٹ آف انڈیا
اس موقع پر ریٹائرڈ کے اے ایس افسر اعجاز احمد نے کہا کہ ہم نفرت پھیلانے والوں کے زہر کو امرت سے نکالیں گے۔ مسجد طٰہٰ کے ذمہ دار سمیع اللہ خان نے کہا کہ ملک کی آزادی میں سبھی کی قربانیاں شامل ہیں، لہٰذا ملک میں مسلمانوں کی بھی برابر کی حصے داری ہے۔