ETV Bharat / state

کرناٹک سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور سے 8740 عازمین حج کا قافلہ روانہ ہوا۔ یہ اس برس کا پہلا قافلہ تھا۔

hajj
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 2:48 AM IST

اس برس حج کے لئے ریاست بھر سے کل 14،983 درخواستیں موصول ہوئں، جن میں سے 8740 کے نام چنے گئے۔

کرناٹک سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

یہ سارے عازمین مختلف مقامات سے حج کے مبارک سفر پر روانہ ہوئے شہر بنگلور کے ایمبارکنگ پوائنٹ سے 6150 عازمین روانہ ہوئے، شہر منگلور سے 750 عازمین، ممبئی سے 525 عازمین، گوؤا سے 104 عازمین اور شمالی کرناٹک کے اضلاع بیلگام، ہبلی، دھارواڈ وغیرہ سے تعلق رکھنے والے 750 عازمین حیدرآباد سے حج پر روانہ ہونگے۔

پروگرام کی شروعات قرآن پاک کی تلاوت و نعت نبوی سے ہوئی اور ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین آر روشن بیگ نے عازمین حج کا استقبال کیا۔

پروگرام کی صدارت وزیر برائے دیہی ترقیاتی و پنچایت راج کر نہ بیرے گوڑا نے کی۔

مولانا نے عازمین سے ملک میں امن و امان کی دعاؤں کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ 'اس وقت ہمارا ملک نہایت ہی نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ ملک بھر میں مسلمانوں کے تئیں نفرت پھیلانے کی پر زور کوششیں کی جارہی ہیں'۔

اس موقع پر سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینئر رہنما کے رحمان خان نے بھی عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔

پروگرام میں سیاسی و سماجی قائدین کے علاوہ علماء کرام نے بھی شرکت کی اور عازمین حج کو مبارکباد پیش کیا۔

وزیر برائے اقلیتی بہبود، حج و وقف ضمیر احمد خان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ 'سنہ 2006 میں حج کا کوٹا 5480 تھا اور اس برس ان کی گزارش پر اس وقت کے مرکزی وزیر ای احمد نے 1700 کوٹا بڑھایا تھا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.