ETV Bharat / state

ملت کے نوجوانوں کے لیے اہم پیغام: اجتماعی شادیاں کریں - Bangalore bomanahalli mass marriages program

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور شہر سے دور ایک علاقہ بومن ہلی اس بات کے لیے کافی مشہور ہے کہ یہاں کے لوگ سماجی خدمات کے معاملے میں نہایت ہی متحرک ہیں اور ضرورتمندوں و غریبوں کی امداد کے لیے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔

اجتماعی شادیاں بومن ہلی جامعہ مسجد میں منعقد
اجتماعی شادیاں بومن ہلی جامعہ مسجد میں منعقد
author img

By

Published : Dec 17, 2019, 8:44 PM IST

بومن ہلی کی قدیم تنظیم "بومن ہلی یوتھ ویلفیئر اسوسی ایشن" ایسی ہی ایک تنظیم ہے جو ملی و سماجی خدمات کے لیے جانی جاتی ہے۔ اس تنظیم کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا گیا جس میں 10 غریب جوڑوں کے اجتماعی نکاح ہوئے اور یہ اجتماعی شادیاں بومن ہلی جامعہ مسجد میں منعقد کی گئیں۔

اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے الحاج عنایت اللہ نے بتایا کہ' یہ اجتماعی شادیاں ہم ہر سال میلاد النبی کے موقع پر ماہ ربی الاول میں گزشتہ 35 سالوں سے کرتے آرہے ہیں۔ تنظیم کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان پیارے نبی کی سنتوں پر عمل پیرا ہوں کیونکہ یہ اجر کمانے کا ایک بہترین موقع ہے۔

اجتماعی شادیاں بومن ہلی جامعہ مسجد میں منعقد

عنایت اللہ نے مزید بتایا کہ بومن ہلی کے اطراف و اکناف میں کئی ایسے غریب خاندان بستے ہیں جن کی غربت کا یہ عالم ہوتا ہے کہ ان کا گزارا ہی بڑی مشکل سے چلتا ہے ان حالات میں ایسے خاندانوں کی لڑکیوں کے نکاح چند وجوہات جیسے جہیز وغیرہ کی بنا پر بروقت نہیں ہو پاتے۔

ان حالات میں "بومن ہلی یوتھ ویلفیئر اسوسیشن" غریب لڑکیوں کے اجتماعی شادیوں کو منعقد کرکے نہ صرف ان کے نکاح کا اہتمام کرتی ہے بلکہ انہیں زندگی کی روزمرہ کی ضروریات اشیاء بھی فراہم کرتی ہے. ان اجتماعی شادیوں میں ایک جوڑے پر تقریباً ایک لاکھ روپے تک کا خرچ آتا ہے۔

اس موقع پر 'بومن ہلی یوتھ ویلفیئر اسوسیشن' کے ذمہ داران نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' اللہ تعالٰی ان سے یہ سماجی خدمات لے رہا ہے تنظیم کا مقصد ہی یہ ہے ملت کے زیادہ سے زیادہ افراد ان کی خدمات سے مستفیذ ہوں۔

Intro:ملت کے نوجوانوں کے لئے پیغام: اجتماعی شادیاں کریں

Body:ملت کے نوجوانوں کے لئے پیغام: اجتماعی شادیاں کریں

ماہ ربیع الاول میں بومن ہلی نوجوانوں کی سماجی خدمات

بنگلور: شہر سے دور ایک قریہ کے مانند علاقہ بومنہ ہلی اس بات کے لئے کافی جانا جاتا ہے کہ یہاں کے لوگ سماجی خدمات کے معاملے میں نہایت ہی متحرک ہیں اور مجبور، ضرورتمندوں و غریبوں کی امداد کے لئے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں.

بومن ہلی کی قدیم تنظیم "بومن ہلی یوتھ ویلفیئر اسوسیشن" ایسی ہی ایک تنظیم ہے جو ملی و سماجی خدمات کے لئے جانی جاتی ہے. اس تنظیم کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا گیا جس میں 10 غریب جوڑوں کے اجتماعی نکاح ہوئے اور یہ اجتماعی شادیاں بومن ہلی جامعہ مسجد میں منعقد کئے گئے تھے.

اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے الحاج عنایت اللہ نے بتایا کہ یہ اجتماعی شادیاں ہم ہر سال میلاد النبی کے موقع سے ماہ ربی الاول میں پچھلے 35 سالوں سے کرتے آرہے ہیں. ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ پیارے نبی کی سنتوں پر عمل پیرا ہوں کہ یہ اجر کمانے کا ایک بہترین موقع ہے.

عنایت اللہ نے مزید بتایا کہ ہمارے بومن ہلی کے اتراف و اکناف میں کئی غریب خاندان بستے ہیں جن کی غربت کا یہ عالم ہوتا ہے کہ ان کا گزارا ہی بڑی مشکل سے چلتا ہے. ان حالات میں ایسے خاندانوں کی لڑکیوں کے نکاح چند وجوہات جیسے جہیز وغیرہ کی بنا پر بروقت نہیں ہو پاتے.

ان حالات میں "بومن ہلی یوتھ ویلفیئر اسوسیشن" غریب لڑکیوں کے اجتماعی شادیوں کو منعقد کرکے نہ صرف نکاح کا اہتمام کرتی ہے بلکہ انہیں زندگی کی روزمرہ ضروری اشیاء بھی مہیا کرتی ہے. ان اجتماعی شادیوں میں ایک جوڑے پر تقریباً 1 لاکھ روپے کا خرچ کئے جاتے ہیں.

اس موقع پر 'بومن ہلی یوتھ ویلفیئر اسوسیشن' کے ذمیداران نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے اللہ تعالٰی یہ سماجی خدمات لے رہا ہے. ہم چاہتے ہیں کہ ملت کے زیادہ سے زیادہ افراد ان خدمات سے مستفید ہوں.

بائیٹس...
1. عنایت اللہ، ذمیدار، سماجی کارکن
2. مولانا جاوید، امام و خطیب، مسجد خداداد
3. مولانا محمد اکبر علی رضوی، امام و خطیب، جامعہ مسجد بومن ہلی
4. سید نظیر بی. ایم، سیکرٹری، جامعہ مسجد، بومن ہلی

Note... the The video is being uploaded...

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.