ریاست کرناٹک میں بنگلور کے دار السلام ہال میں علماء کرام کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہر کے سماجی و ملی تنظیموں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں کسانوں سے متعلق قوانین اور بنگلور تشدد معاملے میں بے قصور افراد کی گرفتاری پر احتجاج کیا گیا۔
اجلاس میں تمامی سماجی و ملی اداروں کے رہنماؤں نے کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کے بینر تلے مسلمانوں سے 22 جنوری کو بند منانے کی اپیل کی۔
مولانا یوسف کنہی نے بتایا کہ کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اور بنگلور تشدد میں سینکڑوں مسلم نوجوانوں کو جیلوں میں بند کرنے کے خلاف بنگلور میں 22 جنوری کو مسلمان اپنے کاروبار بند رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے قصور مسلم نوجوانوں کو بے بنیاد طریقے سے یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مسلم نوجوانوں پر لگائے گئے یو اے پی اے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔