ETV Bharat / state

بنگلور: بیڈ بلاکنگ اسکام میں ملوث ملزم گرفتار - معاملے میں تحقیقات کے دوران تیجسوی سوریہ

بیڈ بلاکنگ اسکام میں ملوث بی جے پی کے رکن اسمبلی ستیش ریڈی کے قریبی بابو نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس سے یہ صاف ہوگیا کہ جنہوں نے شکایت کی تھی اب وہی اس میں ملوث نظر آرہے ہیں۔

بنگلور: بیڈ بلاکنگ اسکام میں ملوث ملزم گرفتار

author img

By

Published : May 31, 2021, 12:55 PM IST

کرناٹک کے بنگلورو میں بیڈ بلاکنگ اسکام میں ملوث بی جے پی کے رکن اسمبلی ستیش ریڈی کے قریبی بابو نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کچھ ہفتے پہلے بی جے پی کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ نے بنگلور ساؤتھ میں واقع کووڈ وار روم میں پہنچ کر بنگلور کے ہسپتالوں میں ہورہے بیڈ بلاکنگ اسکام کو بے نقاب کیا تھا اس دوران کووڈ وار روم میں کام کر رہے 204 افراد میں سے صرف 16 مسلمانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

ویڈیو
اس معاملے میں تحقیقات کے دوران تیجسوی سوریہ کے ساتھ ہسپتال پہنچے ایم ایل اے ستیش ریڈی کے قریبی بابو نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، جس سے یہ صاف ہوگیا کہ جنہوں نے شکایت کی تھی اب وہی اس میں ملوث نظر آرہے ہیں۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر ناصر حسین نے کہا کہ تیجسوی سوریہ نے حکومت کی ناکامی کو چھپانے کی یہ سازش کی تھی۔ ڈاکٹر ناصر حسین نے تیجسوی سوریہ سے سوال کیا کہ کیا اب وہ بیڈ بلاکنگ اسکام میں گرفتار شدہ افراد کا مذہب پوچھیں گے یا اسے سزا دلائیں گے؟ ڈاکٹر ناصر حسین نے تیجسوی سوریہ کی خاموشی پر سوال اٹھایا. انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی فطرت ہے کہ اپنی ناکامی کو چھپانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے اس قسم کے ہنگامے برپا کرتی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.