ETV Bharat / state

Baitul Maal Biswa kalyan 'ادارہ بیت المال ٹرسٹ بسوا کلیان تمام مذاہب کے لوگوں کی خدمت کرتا ہے' - حضرت خواجہ سید تاج الدین بابا شیر سوار کلیانی شریف

حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کے صدر خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار نے کہاکہ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو مذاہب کے لوگوں کی خدمت کرتا ہے ۔اس دارے کی جانب سے لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ادارہ بیت المال ٹرسٹ بسوا کلیان تمام مذاہب کے لوگوں کی خدمت کرتا ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 3:42 PM IST

ادارہ بیت المال ٹرسٹ بسوا کلیان تمام مذاہب کے لوگوں کی خدمت کرتا ہے

بیدر :ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع حضرت خواجہ سید تاج الدین بابا شیر سوار کلیانی شریف میں آپ ہی کے نام سے موسوم ایک فلاحی ادارہ بنام حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کا قیام جنوری 2018 میں ہوا۔یہ ادارہ نہ صرف بسوا کلیان بلکہ پورا ضلع بیدر میں ایک ایسا واحد مکمل فلاحی ادارہ ہے جس کے تحت مختلف شعبہ حیات میں ملت کی بھلائی کے کام کیے جا رہے ہیں حالانکہ اس ادارے کی عمر صرف تین سال ہے لیکن اس نے تاریخی کارنامے انجام دیے ہیں۔

حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کے صدر خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹرسٹ کے تحت ملت اسلامیہ بلا تفریق مسلک و جماعت کے مستحق افراد میں مالی امداد کی فراہمی ، یتیموں یسیروں اور بیواؤں کی مالی امداد، مریضوں محتاجوں مسافروں اور ضرورت مندوں کی مالی امداد، غریب و نادر طلبہ کو حصول تعلیم کے لیے ضروری اسباب کی فراہمی، لاوارث و غریب مسلم میتوں کی تدفین کے لیے مالی امداد, غریب و مستحق لڑکے لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا نظم, مستحق خواتین و مردوں میں روزگار کے وسائل کی فراہمی، ضرورت مندوں کے لیے طبی امداد کی فراہمی وغیرہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Azizullah Sarmast ہندوستان کو جنت نشان صوفیاء نے بنایا:عزیز اللہ سرمست

سینیئر صحافی و ایڈیٹر بہمنی نیوز عزیز اللہ مست نے حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ بسوا کلیان کی عوامی فلاحی خدمات کے حوالے سے کہا کہ اس ٹرسٹ کے تمام ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں جو پریشان حال اور ضرورت مندوں کی خدمت کر رہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.