ETV Bharat / state

Report Card Of Bahutva Karnataka بہوتوا کرناٹک کی تعلیم پر مبنی رپورٹ بی جے پی حکومت کو بے نقاب کرتی ہے: عبدالسبحان - کرناٹک میں اسمبلی انتخابات

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماجی تنظیم بہوتوا کرناٹک کی جانب سے ہیلتھ، ایجوکیشن و دیگر پر بی جے پی کی حکمت عملی اور حکومت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹس جاری کی گئیں ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 9, 2023, 12:27 PM IST

ماہر تعلیم عبدالسبحان سے خاص بات چیت

بنگلور: دس مئی کو کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں جس کے پیش نظر سماجی تنظیم بہوتوا کرناٹک کی جانب سے صحت، تعلیم، حکومت کے کام کرنے کا طریقہ اور حکومت کی کارکردگی سے متعلق متعدد رپورٹس جاری کی گئیں۔ تعلیمی میدان میں حکومت کی پرفارمنس کے متعلق بہوتوا کرناٹک نے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے جس میں انہوں نے حکومت کو ناکام قرار دیا ہے۔ بہوتوا کرناٹک کی رپورٹ کو بنگلور کے ماہرین تعلیم نے سنجیدگی سے لیا ہے اور اس سلسلے میں شہر کے معروف ماہر تعلیم عبد السبحان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ رپورٹ نے حقیقی معنوں میں حکومت کو اس کی کارگردگی کا آئنہ دکھایا ہے۔ عبد السبحان نے کہا کہ رپورٹ میں حقائق بیان کیے گئے ہیں کیوں کہ حکومت کی جانب سے کئی مایوس کن کوششیں کی گئیں ۔اسکولی نصاب میں نفرت کے بیج بوئے گئے اور تاریخ کو مسخ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں 57 فیصد ٹیچرس کی جگہ خالی ہیں جن میں بھرتی کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ٹیچرس کے بغیر اسکول کیسے چلیں گے، بچوں کو عمدہ تعلیم کیسی دی جائیگی؟ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں گیسٹ ٹیچرس کو اپوائنٹ کیا جاتا ہے جن میں کم صلاحیتیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے طلباء کو عمدہ تعلیم نہیں دی جاسکتی۔ عبد السبحان نے کہا کہ ریاست بھر کے اسکولوں میں سے 27 فیصد اسکولوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی ہے جسے پورا نہیں کیا جارہا ہے اور جہاں تک کوالٹی کی بات ہے، گیسٹ ٹیچرز کی جانب اے عمدہ تعلیم کی توقع کرنا ہی ایک غیر درست بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بڑی تعداد میں اسکولوں کو بند کردیا گیا یا ضم کردیا گیا تاکہ ریاست میں پرائویٹ اداروں کو فروغ دیا جاسکے۔

عبد السبحان نے بتایا کہ حجاب، غیر ضروری مسائل نصاب میں تبدیلی، ریاست کے تاریخی شخصیات کے رفرینسز کو نکال دیا، تاریخ متعدد ابواب کو مسخ کردیا، حتی کہ شہید ٹیپو سلطان و بسونہ کو بھی نصاب سے نکال دیا گیا۔ عبد السبحان نے حجاب کے مسئلے سے متعلق کہا کہ یہ بی جے پی حکومت کی سراسر ناانصافی ہے۔ مسلم لڑکیوں کو اسکولوں و کالجوں سے باہر کیا گیا کیوں کہ وہ اپنے سر پر ایک چھوٹا سا کپڑا پہننا چاہتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اصل میں ایک جھوٹا نعرہ ہے، صرف مسلم بچیوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش ہے۔ عبد السبحان نے عوام سے اپیل کی کہ پانچ سالوں میں ایک بار آنے والے موقع کو ہرگز نہ چھوڑیں اور ووٹ ضرور کریں، اس قسم کی جو رپورٹس بنائی گئیں، انہیں ضرور یاد رکھیں کہ برسر اقتدار حکومت کی جانب سے کس طرح عوام پر زیادتی کی گئی اور اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ کریں اور ایک مثبت حکومت کو بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : Report Card Of Bahutva Karnataka بی جے پی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام، بہوتوا کرناٹک رپورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.