بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے کیا جانے والا یہ احتجاج گوکشی بل کی مخالفت میں کیا گیا۔
اس موقع پر بی واسو بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی سیکرٹری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر بہوجن سماج پارٹی ضلع یادگیر کے صدر تجمل حسین کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر یادگیر کو ایک یادداشت پیش کی گئی۔
جس میں ریاستی وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا سے مطالبہ کیا گیا کہ گاؤکشی بل کو واپس لیا جائے۔
اس موقع پر یادگیر بہوجن سماج پارٹی کے صدر تجمل حسین نے کہا کہ ریاستی حکومت کی بی جے پی والی حکومت اس بل کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر سیاسی فائدہ بٹورنے کی کوشش کر رہی ہے۔
جب کہ اس بل کے معاشی پہلو پر بھی غور کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:بس اسٹینڈ میں عوام کا ہجوم
انہوں نے کہا کہ گوکشی بل کے ذریعے کسانوں کو زیادہ نقصان پہنچے گا۔
یادگیر ضلع صدر تجمل حسین نے مزید کہا کہ گائے کے تحفظ کے نام پر بنائے جانے والا یہ قانون صرف ایک دکھاوا ہے کیونکہ ہمارے ملک ہندوستان میں بیف ایکسپورٹ کرنے والے کمپنیوں کا تعلق برسر اقتدار حکومت سے ہمدردی رکھنے والوں سے ہے۔
اس موقع پر بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی سکریٹری واسو نے خطاب کرتے ہوئے اس قانون کو واپس لینے کے لئے ریاستی حکومت سے اپیل کی۔
اس موقع پر بہوجن سماج پارٹی یادگیر کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔