ETV Bharat / state

بابری مسجد انہدامی کیس میں کورٹ کا فیصلہ افسوسناک: ڈاکٹر سعد بیلگامی

بابری مسجد انہدامی کارروائی میں ملوث افراد کو سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ کی جانب سے باعزت بری کئے جانے کے فیصلے پر ایک جانب جہاں مسلمانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے تو وہیں اس فیصلے کی چوطرفہ مذمت بھی ہورہی ہے۔

babri masjid
babri masjid
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 9:40 PM IST

بابری مسجد کیس میں بی جے پی کے کئی اعلیٰ رہنماؤں کو بے قصور قرار دے کر ان کو مقدمے سے بری کئے جانے کے فیصلے پر کئی سیاسی، سماجی و ملی تنظیموں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر سعد بیلگامی سے گفتگو

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے صدر ڈاکٹر سعد بیلگامی نے کہا کہ اسپیشل کورٹ کا فیصلہ انصاف کا قتل ہے اور نہایت افسوسناک ہے۔

ڈاکٹر سعد نے بتایا کہ اسپیشل کورٹ کے اس فیصلہ نے عالمی سطح پر بھارت کی شبیہہ بگاڑنے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نہ صرف اپوزیشن بلکہ ملک کی بیشتر عوام کا مزاج انصاف پسندانہ ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ایک بڑی طاقت ہوگی اور انصاف کا قیام ضرور ہوگا۔

ڈاکٹر سعد بیلگامی نے مسلمانوں کو پیغام دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں کہ حق و باطل کی جدوجہد ہے اور آخر کار جیت انصاف کی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.