ETV Bharat / state

آیوشمان بھارت یوجنا کیمپ منعقد کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 5:09 PM IST

آیوشمان بھارت آروگیہ کارڈ بنانے والے خواہشمند احباب کو اپنا آدھاراور راشن کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔

آیوشمان بھارت یوجنا کیمپ منعقد کرنے کا اعلان
آیوشمان بھارت یوجنا کیمپ منعقد کرنے کا اعلان

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کرناٹکا مسلم یوتھ کمیٹی کی جانب سے کرناٹکا آیوش مان بھارت آروگیہ کارڈ کا دو روزہ مفت کیمپ منعقد کیاجا رہا ہے۔

کرناٹکا مسلم یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 12 اور 13 ستمبر بروز ہفتہ اور اتوار دو روزہ مفت کیمپ لگایا جارہا ہےجس میں حکومت کرناٹکا کی جانب سے کرناٹکا ایوشمان بھارت آروگیہ کارڈ بنایا جائے گا اس کارڈ سے پانچ لاکھ تک کا مفت علاج ملٹی نیشنل ہسپتال میں کروایا جا سکتا ہے۔

آیوشمان بھارت آروگیہ کارڈ بنانے والے خواہشمند احباب کو اپنا آدھار کارڈ اور راشن کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صرف )BPLغربت کی لکیر کے نیچے) کارڈ رکھنے والے احباب ہی اس کیمپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ہر آدمی کو الگ الگ انفرادی طور پر کارڈ بنایا جائے گا۔گھر کے تمام احباب کارڈ بنا سکتے ہیں۔ بروز ہفتہ اور اتوار بمقام عالیہ کمپیوٹر ہتی کنی روڈ میں یہ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیمپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھگونت انوار کریں گے۔اس موقع پر کمیٹی کے ریاستی سیکرٹری محمد حنیف کے علاوہ سٹی صدر محمد جاوید قریشی و دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ رفائل جنگی طیارے باضابطہ طور پر فضائیہ میں شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.