ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Electionعام لوگوں کے درمیان ووٹنگ کو لے کر بیداری مہم - اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں

اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے عوام میں ووٹنگ سے متعلق بیداری پیدا کی جا رہی ہے۔ خصوصا ان علاقوں میں جہاں گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا فیصد کم رہا۔

عام لوگوں کے درمیان ووٹنگ کو لے کر بیداری مہم
عام لوگوں کے درمیان ووٹنگ کو لے کر بیداری مہم
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 2:06 PM IST

عام لوگوں کے درمیان ووٹنگ کو لے کر بیداری مہم

بیدر:ریاست کرناٹک میں دس مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔حکمراں جماعت بی جے پی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی جنگ جاری ہے۔اسی درمیان اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے عوام میں ووٹنگ سے متعلق بیداری پیدا کی جا رہی ہے خصوصا ان علاقوں میں جہاں گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا فیصد کم رہا

ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر شلپا ایم نے کہا کہ بیدر ضلع میں جلسہ و جلوس کے ذریعہ ووٹنگ کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی جا رہی ہے۔ خواتین کو ان کے حلقوں میں ووٹنگ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ بوتھوں تک لانا ہی ہمارا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بیدر شمال اور بیدر جنوب میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم تھا۔اس لئے یہاں زیادہ ووٹنگ ہونی چاہیے۔ اس لئے بیدر میں ووٹنگ کی بیداری پیدا کرنے کا کام مختلف سیلف ہیلپ سوسائٹیز، آنگن واڑی اور آشا ملازمین کر رہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مئی 10 تاریخ کو پولنگ والے دن سب کو لازمی طور پر ووٹ ڈالنا چاہیے۔ عوام اپنے پڑوسیوں کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ ووٹ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں:Awareness Programme in Yadgir یادگیر میں خواتین کیلئے صحت بیداری پروگرام کا انعقاد

ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر شلپا ایم نے کہا کہ80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں اور معذور کو پولنگ اسٹیشن تک لے جانے کے لئے آٹوز اور ٹرائی سائیکلوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ووٹرز کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.