ETV Bharat / state

Awareness Campaign at Bidar یادگیر میں ووٹروں میں بیداری لانے کے لئے کینڈل مارچ

ضلع یادگیر میں پنچایت چیف پلاننگ آفیسر کی نگرانی میں مختلف محکموں کے اشتراک سے ووٹروں میں بیداری لانے کے لئے کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا ۔اس مارچ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا، ضلع انتظامیہ، ضلع سویپ کمیٹی، تعلقہ پنچایت یادگیر اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی

یادگیر میں ووٹروں میں بیداری لانے کے لئے کینڈل مارچ

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 4:46 PM IST

یادگیر میں ووٹروں میں بیداری لانے کے لئے کینڈل مارچ

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں پنچایت چیف پلاننگ آفیسر کی نگرانی میں مختلف محکموں کے اشتراک سے ووٹروں میں بیداری لانے کے لئے کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مارچ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا، ضلع انتظامیہ، ضلع سویپ کمیٹی، تعلقہ پنچایت یادگیر اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اہمیت کو لے کر بات چیت بھی کی گئی۔

ضلع پنچایت چیف پلاننگ آفیسر ڈاکٹر رونی نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کو پر امن انعقاد کے لئے سب سے پہلے لوگوں کو بیدار ہونا پڑے گا۔عام لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے ہی کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے بیدار کرنا ہی ہمارا مقصد ہے ۔اس کے لئے مستقبل میں بھی جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔ہندوستان کے آئین نے 18 سال کی عمر پوری کرنے والے ہر شہری کو آزادانہ طور پر ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے۔ اس حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہر ایک شہری کا فرض ہے۔ اس لئے ہر ایک کو اپنے نزدیکی پولنگ اسٹیشن جاکر ووٹ ڈالنا چاہیے ۔

یادگیر تعلقہ پنچایت ایگزیکٹیو آفیسر بسواراج نے کہا کہ ووٹرز بغیر کسی لالچ کے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ جمہوریت میں جو حق عام شہریوں کو دیا گیا اس کا بخوبی اسعتمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Prabhu Chauhan عوام کی خدمت زندگی کا مقصد: ریاستی وزیر پربھو چوہان

اسسٹنٹ کمشنر حسین، ایگزیکٹیو آفیسر بسواراج، تحصیلدار اناراؤ پاٹل، میونسپل کمشنر سنگاپا، تعلقہ پنچایت پلاننگ آفیسر ششیدھر ہیرے مٹھ، مختلف محکموں کے افسران، وومنس سیلف ہیلپ سوسائٹی کے ارکان، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور عوام نے شرکت اس کینڈل مارچ میں شرکت کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.