حج 2022 کی تیاریاں تقریباً مکمل ہورہی ہیں اور بہت جلد عازمین حج حرمین شریفین کے سفر پر روانہ ہوں گے۔ حج کے متعلق کئی شکایات رہیں کہ عازمین حج سے چند حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے روپے اینٹھے گیے یا پھر سعودی عرب میں حجاج کو بے یار و مددگار چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کی وجہ سے حجاج پریشان ہوجاتے ہیں۔Hajj Organizers on Hajj Pilgrimage
اس سلسلے میں کرناٹک حج آرگنائزرس کے صدر سلطان احمد نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ انرجسٹرڈ حج ٹور آپریٹرزس سے خدمات کے حصول سے قبل ان کے لائسینس کے متعلق تصدیق کرلیں اور انرجسٹرڈ آپریٹرزس سے پرہیز کریں۔
اس موقع پر ادارے کے جنرل سیکرٹری اقبال احمد صدیقی نے مسلمانوں کو اور خاص طور پر عازمین حج کو حکومت سعودی عرب کے وزن 2030 کے متعلق تفصیل بتائی۔