ETV Bharat / state

درگاہ جیون شاہ کا آستانہ عقیدت مندوں کے لیے کیوں ہے خاص؟ - درگاہ حضرت شاہ جیون شاہ رحمۃ اللہ علیہ

موہن سیٹھ کو یہاں آ کر سکون ملتا ہے وہ درگاہ شریف آ کر جھاڑو لگا کر درگاہ کے احاطے کو پانی سے صاف کرتے ہیں اور بڑی ہی عقیدت و احترام سے چادر و گل پیش کرتے ہیں۔

درگاہ حضرت شاہ جیون شاہ
درگاہ حضرت شاہ جیون شاہ
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 12:09 PM IST

بھارت میں آج بھی اولیاء اللہ کے آستانے ہندو مسلم اتحاد کی مثال بنے ہوئے ہیں، جن میں ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی درگاہ حضرت شاہ جیون شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا آستانہ بھی شامل ہے، جہاں پر روزانہ ہزاروں عقیدت مند اپنی مرادوں کو لے کر آتے ہیں اور فیض پاتے ہیں۔

درگاہ حضرت شاہ جیون شاہ
شہر یادگیر کے ایک ایسے ہی کپڑوں کے تاجر موہن سیٹھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ25 برسوں سے درگاہ حضرت شاہ جیون شار رحمۃ اللہ میں ہر روزانہ حاضری دیتے ہیں۔انہیں یہاں آ کر سکون ملتا ہے وہ درگاہ شریف آ کر جھاڑو لگا کر درگاہ کے احاطے کو پانی سے صاف کرتے ہیں اور بڑی ہی عقیدت و احترام سے چادر و گل پیش کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ہر اتوار لنگر کا اہتمام بھی کرتے ہیں جس میں دو ہزار سے زائد لوگوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں آنے سے پہلے پوری طرح کاروبار میں ناکام ہوچکے تھے۔پورا کاروبار ختم ہو چکا تھا مگر جب حضرت شاہ جیون شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے آستانے پر آیا تو بابا نے مجھے نوازا اور آج میں پھر سے اپنا کاروبار کر رہا ہوں اور آج شہر کہ بڑے شو روم میں میری دکانوں کا شمار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر جو آتا ہے وہ ضرور فیض پاتا ہے، درگاہ حضرت شاہ جیون شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے خادم احمد علی نے بتایا کہ مومن سیٹھ پچھلے 25 برسوں سے آتے ہیں۔اور درگاہ میں ہر کام اپنے ہاتھوں سے بڑے ہی عقیدت و احترام سے کرتے ہیں۔اس موقع پر کئی ذاراین نے بھی موہن سیٹھ کے عقیدت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی آتے ہیں اپنے آپ کو پوری طرح درگاہ کے کاموں میں کھو جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.